Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کی ایک بلند و بالا رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک

رواں ہفتے انیانگ کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہوئے تھے (فوٹو: اے ایف پی)
چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ نو زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعرات کی رات ایک بلند و بالا عمارت میں آگ لگی۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے کہا ہے کہ ’ہنگامی بنیاد پر طبی امداد دینے کے باوجود 10 افراد ہلاک ہوئے۔‘
اس واقعے میں نو افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔
ژنہوا کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چین میں شدید آتشزدگی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
رواں ہفتے وسطی چین کے شہر انیانگ کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک ویلڈنگ کے دوران کارکنوں کی جانب سے حفاظتی اقدامات کا خیال نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے فیکٹری میں آگ لگی۔
واقعے کے بعد پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش جاری  ہے۔
یاد رہے کہ 2015 میں چین کے ایک کیمیکل گودام میں ہونے والے دھماکوں سے کم از کم 173 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

شیئر: