Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

55 برس سے گھڑی سازی کے پیشے سے وابستہ معمر سعودی شہری

السدرانی کا کہنا ہے کہ’ آخری سانس تک اس پیشے سے وابستہ رہنے کی خواہش ہے(فوٹو عاجل)
معمر سعودی شہری ’حمد السدرانی‘ نے گھڑیوں کی اصلاح و مرمت، گھڑی سازی اور کاروبار میں اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔ وہ 55 برس سے زیادہ عرصے سے اس پیشے سے وابستہ ہیں۔
حمد السدرانی کا کہنا ہے کہ’ زندگی کی آخری سانس تک اپنے اس پیشے سے وابستہ  رہنے کی خواہش ہے۔‘
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حمدالسدرانی کا کہنا تھا کہ’ ابتدا میں گھڑیوں کی اصلاح و مرمت کا کام شوقیہ تھا۔ رفتہ رفتہ یہ پیشے کی شکل اختیار کر گیا۔ اب  55 برس گزر چکے ہیں‘۔ 
سعودی شہری نے بتایا کہ’ وہ بارہ برس کی عمر میں گھڑیوں کی دنیا سے وابستہ ہوگئے تھے۔ گھڑیوں کی اصلاح و مرمت کے علاوہ اس کے کاروبار میں بھی مہارت حاصل کی ہے‘۔
حمد السدرانی نے مزید کہا کہ ’گھڑیوں کی اصلاح و مرمت سے جنون کی حد تک پیار ہے۔ اس پیشے سے آخری سانس تک وابستہ رہنے کی خواہش ہے۔ گھڑی کھولنے، مرمت کرنے اور اس میں بیٹری لگانے سمیت تمام کام اچھی طرح سے آتے ہیں‘۔ 

شیئر: