Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل باجوہ سے جرمن اہلکار کی ملاقات

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمعرات کو جرمنی کی نمائندہ برائے پاکستان اور افغانستان نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی سمیت خطے کے سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک، افغان بارڈر مینجمنٹ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ جرمن اہلکارنے خطے میں استحکام اور امن کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

 

شیئر: