Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاردک پانڈیا کے ساتھ ایم ایس دھونی کا ڈانس، پارٹی ویڈیو وائرل

ایم ایس دھونی کی یہ ویڈیو دبئی میں ان کے دوست کی سالگرہ کی تقریب کی ہے (فوٹو: ویڈیو گریب)
انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر مہندر سنگھ دھونی کو اپنے دھیمے مزاج کی وجہ سے ’کیپٹن کُول‘ کہا جاتا تھا لیکن آف دی فیلڈ ایم ایس دھونی بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایم ایس دھونی اپنے ساتھی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ نجی پارٹی میں بالی وُڈ کے گانوں پر خوب ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم ایس دھونی پارٹی گانوں پر خوب ناچ رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ہاردک پانڈیا، ایشان کشن، کرونال پانڈیا بھی موجود ہیں۔
پارٹی میں ایم ایس دھونی کے ساتھ ان کی اہلیہ ساکشی دھونی بھی موجود تھیں جبکہ ریپ میوزک سٹار بادشاہ بھی اپنے گانوں پر شرکا کو خوب نچواتے رہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق ایم ایس دھونی کی وائرل ہونے والی یہ ویڈیو دبئی میں ان کے دوست کی سالگرہ کی نجی تقریب کی ویڈیو ہے جس میں انڈین ٹیم کے باقی کھلاڑی بھی شریک تھے۔
ایم ایس دھونی کو جھومتے اور ناچتے دیکھ کر ٹوئٹر پر صارفین بھی تبصرے کر رہے ہیں۔
آریان پانڈے لکھتے ہیں کہ ’وراٹ کوہلی کی موجودگی اس موقع کو مزید مزیدار بنا دیتی، سب کو نچا دیتا۔‘
عاشی کہتی ہیں کہ ’مزہ، مستی، دھمال، ہاردک پانڈیا اور دھونی ایک ساتھ ناچتے بہت پیارے لگ رہے ہیں۔‘
سٹار لائف نامی ایک ہینڈل نے لکھا کہ ’دھونی کا یہ رُوپ کبھی نہیں دیکھا، مزہ آگیا۔‘
 

شیئر: