Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپیہ مستحکم، منگل 29 نومبر کو ڈالر اور سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت مستحکم رہی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منگل کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 223.95 روپے رہی۔
رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو روز میں ڈالر کی قدر میں محض ایک پیسے کا اضافہ ہوا ہے جو روپے کی مسلسل گرتی قدر میں استحکام کے طور پر دیکھا گیا ہے۔
منگل 29 نومبر کو روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 59.57، اماراتی درہم 60.97، کویتی دینار 728، عمانی ریال 581.67، بحرینی دینار 594 اور قطری ریال کی قیمت 61.29 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 269.55 اور یورو کی قدر 232.37 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قیمت خرید 228.7 اور قیمت فروخت 230.95 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 63.5 اور قیمت فروخت 64.1 روپیہ ریکارڈ کی گئی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں