Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے یوم وطنی پر سیکڑوں قیدیوں کی رہائی کے احکامات 

قیدیوں کے قرضے سرکاری خزانے سے ادا کیے جائیں گے( فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کے 51 ویں یوم وطنی کے موقع پر امارات اور اس کی ریاستوں کے قائدین نے سیکڑوں قیدیوں کی رہائی کے احکام جاری کیے ہیں۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے یوم وطنی پر اصلاح خانوں اور جیلوں سے ایک ہزار 530 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
اماراتی صدر کےاس حکم پر مختلف کیسز میں سزا یافتگان کو فائدہ ہوگا۔ قرضوں کی عدم ادائیگی کے باعث سزا کاٹنے والے قیدیوں کے قرضے سرکاری خزانے سے ادا کیے جائیں گے۔ 
امارات کے نائب صدر اوردبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بھی ایک ہزار 40 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ 
 شارجہ کے حکمراں شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے 333 جبکہ ریاست فجیرہ کے حکراں نے 111 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ اس سے مختلف مقدمات میں سزا یافتہ متعدد ممالک کے قیدیوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔
رہائی کے لیے قیدیوں کا انتخاب ان کے اچھے طرزعمل کو دیکھ کر کیا گیا ہے۔
یہ اقدام قیدیوں کو زندگی میں ایک موقع دینے اور ان کی غلطیوں کو درست کرنے کا موقع دینے کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے
دبئی کے پبلک پراسیکیوٹر عصام الحمیدان کا کہنا ہے کہ ’شیخ محمد بن راشد آل مکتوم چاہتے ہیں کہ قومی دن کی خوشی سب مل کر منائیں۔ نئی زندگی نئے انداز سے گزارنے کا جذبہ لے کر اصلاح خانے نکلیں‘۔

شیئر: