Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کا  قمری مشن لانچنگ کے لیے تاخیر کا شکار

قمری مشن کامیاب ہوتا ہے تو امارات چاند پر اترنے والا چوتھا ملک ہو گا۔ فوٹو عرب نیوز
 متحدہ عرب امارات کی جانب سے مون روور کی لانچنگ میں 'اضافی پری فلائٹ چیکس' کے لیے ایک دن کی تاخیرکا اعلان کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امارات کے سپیس ایکس نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ عرب دنیا کا پہلا قمری مشن راشد روور اب جمعرات یکم دسمبر کی صبح 8:37 بجے (جی ایم ٹی) فلوریڈا کے کیپ کیناویرل لانچنگ پیڈ سے لانچ ہوکیا جائے گا۔

پانچ ماہ کے سفر کے بعد چاند کے نظر آنے والے حصے پر اترے گا۔ فوٹو عرب نیوز

متحدہ عرب امارات کا مشن سپیس ایکس اور جاپان میں قائم آئی سپیس کے ساتھ باہمی شراکت کا نتیجہ ہے جس میں قمری مشن ون کے لیے فیلکن نائن راکٹ استعمال ہو گا۔
اماراتی ساختہ راشد روور کا وزن 10 کلو گرام ہے اور اسے جاپان کے تیار کردہ  لینڈر کے اندر محفوظ کیا گیا ہے، پانچ ماہ کے سفر کے بعد اپریل 2023 میں چاند کے نظر آنے والے حصے پر اترے گا۔

 امارات کا مشن سپیس ایکس اور جاپان کی آئی سپیس میں باہمی شراکت ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

دبئی  میں محمد بن راشد خلائی مرکز کی جانب سے ابتدا میں بتایا گیا تھا کہ ایک بار لانچ ہونے کے بعد مربوط خلائی جہاز چاند تک براہ راست رسائی کے بجائے کم توانائی والا راستہ اختیار کرے گا۔
واضح رہے کہ اگر قمری مشن کامیاب ہو جاتا ہے تو متحدہ عرب امارات چاند پر اترنے والا چوتھا ملک ہو گا۔ اس مشن میں پہلا خلائی جہاز بھی ہو گا جسے چاند پر اترنے کے لیے ایک نجی جاپانی فرم نے مالی اعانت فراہم کی ہے اور اسے تیار کیا ہے۔
 

شیئر: