Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزے پرآنے والے حج کر سکتے ہیں؟

حج کے لیے مقررہ ضوابط پرعمل کرنا ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے پرآنے والے حج ادا نہیں کرسکتے۔ حج کی ادائیگی کےلیےحج ویزہ ہی حاصل کیاجانا ضروری ہے۔
عاجل نیوز نے وزارت حج کے ٹوئٹرپر ایک شخص کی جانب سے دریافت کیے گئے ایک سوال جس میں کہا گیا تھا کہ وزٹ ویزے پرآنے والے حج کرسکتے ہیں‘؟
سوال کے جواب میں وزارت حج کا کہنا تھا کہ وزٹ ویزے پرآنے والے حج ادا نہیں کرسکتے۔ حج پرمٹ کا حصول اقامہ سے مشروط ہے علاوہ ازیں بیرون ملک حج کےلیے آنے والوں کے لیے حج ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے وزارت حج کے قواعد وضوابط کے مطابق مملکت میں مقیم غیر ملکی اورسعودی شہری بھی مقررہ ضوابط کے پابند ہیں جس کے تحت حج کی ادائیگی کے لیے مقررہ اصول کے تحت حج پرمٹ حاصل کیاجاتا ہے۔
حج پرمٹ کے بغیرکوئی بھی شخص خواہ وہ مقیم غیرملکی ہویا سعودی شہری حج نہیں کرسکتا۔ حج پرمٹ حاصل کرنے کےلیے مقررہ و منظورشدہ حج خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے کنٹریکٹ کرکے خدمات حاصل کی جاتی ہیں جن میں مشاعرمقدسہ میں قیام وطعام کے علاوہ نقل وحمل کی خدمات شامل ہیں۔
خیال رہے وزٹ یا عمرہ ویزے کو حج ویزے میں تبدیل کرانا ممکن نہیں نہ ہی مذکورہ ویزوں پرآنے والوں کو مقررہ مدت سے زیادہ دن قیام کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

شیئر: