Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'پیٹی باندھ لی ہے؟ تو چلیں‘ ، شاہ رخ خان کی پٹھان کا نیا پوسٹر ریلیز

بالی وُڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی آںے والی فلم ’پٹھان‘ کا نیا پوسٹر جاری کردیا ہے۔
جمعرات کے روز شاہ رخ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں پٹھان کا نیا پوسٹر ریلیز کیا۔

شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’پیٹی باندھ لی ہے؟ تو چلیں، پٹھان کے آنے میں 55 دن رہ گئے ہیں۔‘

پٹھان کے پوسٹر کے میں شاہ رخ خان کے ساتھ جان ابراہام اور دیپکا پاڈوکون بھی ایکشن پوز کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ شاہ رخ خان کو بڑے بالوں اور ہلکی سی داڑھی میں پستول تانے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے پہلے 25 جون کو بھی شاہ رخ خان نے اپنی فلم پٹھان کا پوسٹر ریلیز کیا تھا جبکہ اپنی سالگرہ کے دن یعنی دو نومبر کو شاہ رخ خان نے پٹھان کا ٹیزر ریلیز کیا تھا۔

دوسری جانب شاہ رخ خان نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے یہ خبر بھی دی کہ وہ اپنی نئی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ سعودی عرب میں کر رہے ہیں۔
2023 میں شاہ رخ خان 4 سال کے وقفے کے بعد اپنی کوئی نئی فلم ریلیز کریں گے۔


 اگلے برس شاہ رخ خان کی  فلم ’پٹھان‘ ریلیز ہوگی جو کہ 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پٹھان کے بعد شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 2 جون کو ریلیز ہوگی اور اس کے بعد سال کے آخر یعنی 22 دسمبر کو فلم ’ڈنکی‘ ریلیز کی جائے گی۔

شیئر: