Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 25 ہزار افراد ایڈز کا شکار

’13 فیصد افراد کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ ایڈز کا شکار ہوچکے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر محمد حلوانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 25 ہزار مریض ایڈز کا شکار ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ تعداد میں سے 40 فیصد سعودی شہری ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ 13 فیصد افراد کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ ایڈز کا شکار ہوچکے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس موذی مرض کے جراثیم جسم میں 10 سال تک غیر متحرک رہ سکتے ہیں۔‘
خیال رہے کہ مریضوں کی یہ تعداد مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ 
ڈاکٹر محمد حلوانی نے اطمینان دلایا ہے کہ سعودی عرب میں ایڈز کی شرح قابو میں ہے جبکہ آگاہی مہمات کی وجہ سے نوجوان کم ہی اس کا شکار ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ایڈز بنیادی طور پر غیر قانونی تعلقات کی وجہ سے پھیلتا ہے جبکہ آلودہ انجیکشن کا استعمال اس کی دوسری بڑی وجہ ہے۔‘

شیئر: