Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نرخ بڑھانے والی لانڈریز کے خلاف بلدیہ کی کارروائی

’تمام لانڈریز سے مبینہ طور پر بلدیہ سے منظور شدہ نیا نرخ نامہ ہٹا دیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جازان ریجن میں محکمہ میونسپلٹی نے نرخ بڑھانے والی لانڈریز کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تمام لانڈریز سے مبینہ طور پر بلدیہ سے منظور شدہ نیا نرخ نامہ ہٹا دیا گیا ہے۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’نرخ بڑھانے کی خلاف ورزی کرنے والی تمام لانڈریز کے مالکان کو جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔‘
العارضہ کمشنری میں بلدیہ کے سربراہ انجینئر علی زیلعی نے کہا ہے کہ ’تمام لانڈریز کے تفتیشی دورے کرکے نرخوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔‘
’جہاں کہیں بھی اضافی نرخوں پر مشتمل لسٹ چسپاں تھی اسے ہٹا دیا گیا ہے اور لانڈریز کو پرانے نرخوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔‘
واضح رہے کہ جازان میں لانڈریز نے اخراجات میں اضافے کی بنیاد پر سروس چارچز میں اضافہ کردیا تھا۔
لانڈریز نے مبینہ طور پر بلدیہ سے منظوری شدہ نیا نرخنامہ دکانوں پر چسپاں کردیا تھا جس میں تمام سروسز کے نرخوں میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

شیئر: