Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میونسپلٹی نے ریڑھی والوں سے 17 ٹن سبزیاں اور پھل ضبط کرلیے

63 عارضی دکانیں بھی ختم کی گئیں۔ (فوٹو جدہ بلدیہ ویب سائٹ)
جدہ میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے ریڑھی والوں سے 17 ٹن پھل اور سبزیاں ضبط کرلیں۔ قانونی کارروائی الشرفیہ بلدیاتی کونسل کی جانب سے کی گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الشرفیہ بلدیاتی کونسل نے  کہا ہے کہ غیر منظم طریقے سے سامان فروخت کرنے پر عائد  پابندی پر عمل درآمد کرانے اور شہر کو خراب مناظر سے پاک صاف کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ اسی کے تحت 17.4 ٹن سے زیادہ سبزیاں اور پھل ضبط کیے گئے  جبکہ کار پارکنگ کے باہر لگائے گئے متعدد سائبان بھی ہٹوا دیے گئے۔
الشرفیہ بلدیاتی کونسل کے چیئرمین انجینیئر سعد  القحطانی نے بتایا کہ فیلڈ انسپیکشن ٹیموں نے ایسے تمام مقامات پر جہاں ریڑھی والے ڈیرہ ڈال لیتے ہیں اور غیر منظم طریقے سے سبزیاں اور پھل فروخت کررہے ہوتے ہیں وہاں چھاپے مارے۔ 17.400 ٹن سبزیاں اور پھل ضبط کیے گئے۔
علاوہ ازیں جدہ بلدیہ نے ریڑھی والوں کی 63 عارضی دکانیں بھی ختم کی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: