Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی بچہ جو دس معروف انٹرنیشنل بولرز کا سٹائل اپنا سکتا ہے

کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والوں نے پاکستانی بچے کے ٹیلنٹ کو خوب سراہا (فوٹو: ویڈیو گریب)
کرکٹ کا موسم ہو، بولنگ و بیٹنگ کے تذکرے ہوں تو بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ ٹائم لائنز تسلیم شدہ ٹیلنٹ کے ساتھ کچھ نیا سامنے لانے سے پیچھے رہیں۔
منگل کے روز پاکستانی ٹائم لائنز کے ساتھ بھی کچھ ایسی ہی صورتحال بنی جہاں ایک بچے کی مختلف انداز میں کرائی گئی بولنگ کی ویڈیو نمایاں رہی۔
ویڈیو کے پس منظر کے مطابق ایک رہائشی علاقے میں بولنگ کی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے بچے نے پاکستانی اور غیرملکی سپنرز اور فاسٹ بولرز کا انداز اپنایا تو ان مناظر کو دیکھنے والے مہارت کی داد دیے بغیر رہ نہ سکے۔
آصف ارشاد بیگ نے مقام اور تاریخ کا ذکر کیے بغیر کم عمر بولر کی ویڈیو شیئر کی تو اس پر تبصرہ کرنے والے نجف علی طوری نے لکھا کہ ’باصلاحیت بچے نے ہر حرکت کو بغور دیکھا ہے۔‘

ارسلان مرزا کو ’حارث رؤف کے بولنگ سٹائل کی کاپی پسند‘ آئی تو رضا نے اعتراف کیا کہ ’جمی اور حارث کی بھرپور کاپی‘ ہے۔
کرکٹ سے متعلق افراد کو مخاطب کرتے ہوئے تجویز دی گئی کہ اس بچے کی رہنمائی کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کر سکیں۔

شیئر: