Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاش رونالڈو کوارٹر فائنل نہ کھیلیں: مراکشی کوچ

’ہم امید کرتے ہیں کہ کرسٹیانورونالڈو میچ میں شرکت نہ کریں‘ (فوٹو: اے ایف پی)
مراکشی قومی ٹیم کے کوچ ولید الرکراکی نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ’پرتگال کے ساتھ ہمارا مقابلہ بہت سخت ہوگا۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق  انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ کرسٹیانو رونالڈو میچ میں شرکت نہ کریں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ رونالڈو میچ کھیلیں گے یا نہیں مگر وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ذاتی طور پر میری خواہش  کہ کاش وہ میچ نہ کھیلیں تاہم پرتگالی ٹیم تاریخ رقم کرنے آئی ہیں اور وہ بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے‘۔
خیال رہے کہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کوارٹر فائنل میں مراکش اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 
مراکش نے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں سپین کو اپ سیٹ شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے جبکہ پرتگال نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دی تھی۔ 
اس سے قبل جمعے کی شب کھیلے گئے کوارٹرز فائنلز میں کروشیا نے برازیل اور ارجنٹائن نے نیدرلینڈز کو پینلٹی شوٹس کے ذریعے شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے میں اپنی جگہ بنائی تھی۔ 

شیئر: