Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے بہترین گول

کمیرون کے ونسنٹ ابو بکر کا گول بھی فیفا کے مطابق ورلڈ کپ کے بہترین گول میں سے ایک ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ فیصلہ کن مراحل میں پہنچ چکا ہے اور ارجنٹائن اور کروشیا سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں اور سیمی فائنل میں پہنچنے والی دو مزید ٹیمیں کون سی ہوں گی اس کا فیصلہ ہفتے کی رات ہوجائے گا۔
ورلڈ کپ میں آج پرتگال اور مراکش اور فرانس اور انگلینڈ کا مقابلہ ہوگا اور چار ٹیموں میں سے جیتنے والی دو ٹیمیں سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔
اس ورلڈ کپ کو اگر ورلڈ کپ آف اپ سیٹس کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اس کے ابتدائی مرحلے میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دی تھی اور اس کے بعد کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی مراکش کی ٹیم نے یکے بعد دیگرے دو اپ سیٹ بیلجیئم ار سپین کو شکست دے کر ریکارڈ کرائے۔
اسی ورلڈ کپ میں فٹ بال شائقین نے کچھ بہترین گول بھی دیکھے۔ اسی سلسلے میں فیفا نے اپنی ویب سائٹ پر کچھ گول کی ویڈیوز جاری کی ہیں جو ان کے مطابق اس ورلڈ کپ میں ہونے والے اب تک کے بہترین گول ہیں۔

امریکی کھلاڑی ٹم ویاہ کا ویلز کے خلاف گول

سعودی کھلاڑی سلیم الدوسری کا ارجنٹائن کے خلاف گول

برازیل کے رشارلیسن کا سربیا کے خلاف گول

ارجنٹائن کے اینزو فرنینڈس کا میکسیکو کے خلاف گول

کمیرون کے ونسنٹ ابو بکر کا سربیا کے خلاف گول

جنوبی کوریا کے چو گیو سنگ کا گھانا کے خلاف گول

میکسیکو کے لوئس شاویز کا سعودی عرب کے خلاف گول

فرانس کے کیلن مباپے کا پولینڈ کے خلاف گول

 

شیئر: