Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفتی اعظم خیریت سے ہیں

ریاض.... سربرآوردہ علماءبورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ خیریت سے ہیں۔ ان کی علالت کے بارے میں جو خبریں شائع ہو رہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاﺅنٹ میں سربرآوردہ علماءبورڈ نے کہا ہے کہ مفتی اعظم نے جمعہ کو ہفتہ وار درس دیا اور اپنی مجلس میں آنے والوں سے ملاقاتیں کیں۔ لبنان کے اخبارات میں خبر چھپی تھی کہ شیخ عبدالعزیز آل شیخ کی طبیعت ناساز ہے۔ اس خبر کی بنیاد پر سوشل میڈیا میں افواہ عام ہو گئی۔

شیئر: