انگلینڈ نے پاکستان کو تین ٹیسٹ میچز کے دوسرے میچ میں 26 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
ملتان ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان ٹیم کو جیت کے لیے 157 رنز درکار تھے جبکہ انگلینڈ کو چھ وکٹوں کی ضرورت تھی۔
میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا لیکن بائیں ہاتھ کے بیٹر سعود شکیل کے متنازع طریقے سے آؤٹ دیے جانے کے بعد کھیل کا پانسہ پلٹ گیا اور انگلینڈ نے پاکستان کی بقیہ تمام وکٹیں حاصل کرلیں۔
مزید پڑھیں
-
ملتان ٹیسٹ میچ میں جادُو دکھانے والے سپنر ابرار احمد کون ہیں؟
Node ID: 724501
-
ایشان کشن کی بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سینچری
Node ID: 724721
-
سعود شکیل 94 رنز پر کھیل رہے تھے کہ انگلش فاسٹ بولر مارک وُڈ کی گیند پر لیگ سائڈ پر شاٹ مارنے کی کوشش میں ایج دے بیٹھے جو کہ وکٹوں کے پیچھے کھڑے اولی پوپ نے پکڑ لیا۔
تاہم یہ لگا کہ گیند وکٹ کیپر کے دستانوں سے نکل کر زمین پر لگی ہے۔
امپائر علیم ڈار نے تھرڈ امپائر جوئل ولسن کی طرف فیصلہ بھیجا تاہم خود سافٹ سگنل آؤٹ دیا۔
امپائر جوئل ولسن نے کیچ کی جھلکیاں دیکھنے کے بعد اسے آؤٹ قرار دے دیا تاہم گیند کو زمین پر لگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
I think it touches the ground at some point may be its just me #PakvsEngland pic.twitter.com/csMaUYb7Er
— Najeeb ul Hasnain (@ImNajeebH) December 12, 2022
امپائر جوئل ولسن کے اس فیصلے بعد ان پر کرکٹ حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
امپائر جوئل ولسن کون ہیں؟
آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل امپائر جوئل ولسن ویسٹ انڈین امپائر ہیں جن کا تعلق ٹرنیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے ہے۔
Thought I saw a little bit of the ball hitting the ground with that last dismissal .. #PAKvENG .. What another great Test match ..
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) December 12, 2022
جوئل ولسن نے اپنے امپائرنگ ڈیبیو کا آغاز 2011 میں ویسٹ انڈیز اور انڈیا کے درمیان ون ڈے میچ سے کیا۔
جوئل ولسن اب تک 46 ٹیسٹ میچز، 113 ون ڈے اور 59 ٹی20 میچز میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل کا متنازع فیصلہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ امپائر جوئل ولسن نے غلط فیصلہ دیا ہو۔
Saud Shakeel not out. Umpire Joel Wilson should not be allowed to officiate in International cricket matches. @ICC #Cricket
— Daniel Alexander (@daniel86cricket) December 12, 2022
سنہ 2019 میں ہونے والی ایشز سیریز میں جوئل ولسن نے آٹھ غلط فیصلے دیے تھے جس میں ہیڈنگلے ٹیسٹ میں بین سٹوکس کا ایل بی ڈبلیو کا فیصلہ بھی شامل ہے جس کی باعث آسٹریلیا کو میچ میں شکست ہوگئی تھی۔
اس فیصلے کو آسٹریلین چینل فاکس سپورٹس نے 'سانحہ' قرار دیا تھا۔
AUSTRALIA ROBBED!
No reviews left for Australia, and this was given not out by Joel Wilson. An absolute disaster for Australia. Two to win for England.https://t.co/gBfzVPwZ0f #Ashes #ENGvAUS pic.twitter.com/hsyLdRakRF
— Fox Cricket (@FoxCricket) August 25, 2019