Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوکار جسٹن بیبر کی میزبانی کے لئے دوڑ

ممبئی ..بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ ہندوستانی صنعتکار میکش امبانی بھی گریمی ایوارڈ یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی میزبانی کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔پاپ اسٹار8 مئی کو ممبئی پہنچ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق 23 سالہ گلوکار کے ممکنہ میزبانوں کی فہرست میں اگرچہ معروف لوگ شامل ہیں لیکن جسٹن بیبر کے ہند آنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ ہوگا کہ ان کی میزبانی کا شرف کسے حاصل ہوگا ۔ موسیقی کاپروگرام 10 مئی کو وائٹ فاکس انڈیا کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ پروگرام میں مدعو مہمانوں کی فہرست میں ابھیشیک بچن، ایشوریہ رائے بچن، دیپکا پدکون، رنویر سنگھ، کرن جوہر، گوری خان، منیش ملہوترا اور کنگنا رنوٹ جیسے ستارے شامل ہیں۔

 

شیئر: