Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ 8 وکٹوں سے فاتح، پاکستان کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں پہلی مرتبہ وائٹ واش

انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں ہیری بروک نے سینچری سکور کی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔
چوتھے دن میچ جیتنے کے لیے انگلش ٹیم کو 55 رنز درکار تھے جو بین ڈکٹ اور بین سٹوکس نے تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے حاصل کر لیے۔
ڈکٹ 82 اور سٹوکس 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد انگلینڈ کو تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے 167 رنز کا ہدف ملا تھا۔
میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کے بیٹرز ٹی20 کے سٹائل میں بیٹنگ کرتے دیکھے گئے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں 304 رنز سکور کیے تھے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 354 رنز بنا کر 50 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ 
انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں ہیری بروک نے سینچری سکور کی تھی۔
انگلش ٹیم کی جانب سے کراچی میں ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے اٹھارہ سال کے نوجوان سپنر ریحان احمد نے سات وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی بیٹر اظہر علی کا یہ آخری میچ تھا جس میں وہ پہلی اننگز میں 45 جبکہ دوسری میں بغیر کوئی رنز سکور کیے آؤٹ ہوئے۔

انگلیںڈ کی ٹیم کے بیٹرز نے ٹیسٹ سیریز کے دوران تیز رفتاری سے رنز سکور کیے۔ فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ نے پاکستان کو راولپنڈی میں سیریز کے پہلے میچ میں 74 رنز سے جبکہ ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 26 رنز سے شکست دی تھی۔
ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستان کے بیٹرز کی کارکردگی مایوس کُن رہی جبکہ انگلش ٹیم نے ہر شعبے میں بہترین کھیل پیش کیا۔

شیئر: