Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام مسلم ممالک اردن کے ساتھ کھڑے ہیں: او آئی سی

ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل موقف کا اعادہ کیا ہے( فوٹو ٹوئٹر او آئی سی)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)  نے اردن سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن وسلامتی کو لاحق ہر خطرے کے خلاف تمام مسلم ممالک اردن کے ساتھ  کھڑے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین طہ نے اردن کے امن و استحکام کے لیےسیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر اردن کے فرمانروا، حکومت اور عوام سے دلی رنج وملال کا اظہار کیا۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے اپنے بیان میں انتہا پسندی، ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف اپنے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کیا۔ 
علاوہ ازیں خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) نے شمالی عراق میں سیکیورٹی فورس پر دہشتگردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے بیان میں کہا کہ جی سی سی ممالک ہر طرح کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ سرگرمیاں انسانی اقدار اور اصولوں کے سراسر منافی ہیں۔ 
یاد رہے کہ شمالی عراق کی کرکوک کمشنری میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی پر حملے میں دس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 

شیئر: