Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل فلم فیسٹیولز میں کن پاکستانی فلموں کی نمائش ہوئی؟

فلم ’جوائے لینڈ‘ کو پاکستان میں نمائش کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا (فائل فوٹو: فلم جوائے لینڈ)
باکس آفس پر کامیابی کے علاوہ کسی بھی فلم میکر کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی فلم اس کے ملک سے باہر کسی بین الاقوامی فلمی میلے میں نمائش کے لیے پیش کی جائے۔
بڑی فلمی صنعتوں والے ممالک کے برعکس پاکستان جیسے ملک میں جہاں سنیما کا رواج کم ہے وہاں کے فلم میکرز کے لیے اپنی فلم کو بین الاقوامی سطح پر لے کر جانا ایک مشکل کام ہے۔
تاہم تمام تر مشکلات کے باوجود سال 2022 میں پاکستان کی متعدد مختصر دورانیے کی فلموں کی بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں نمائش کی گئی۔ 
جوائے لینڈ:
جوائے لینڈ 2022 میں ریلیز ہونے والی متنازع پاکستانی فلم ہے جسے پاکستان میں نمائش کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 
تاہم یہ فلم فرانس میں منعقدہ کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، فلم نے ’جیوری ایوارڈ اَن سرٹن‘ کی کیٹیگری کا ایوارڈ جیتا۔
جوائے لینڈ کی کہانی ایک رقاص نوجوان اور ایک خواجہ سرا کے گرد گھومتی ہے۔
کانز فلم فیسٹیول کے علاوہ جوائے لینڈ فلم کینیڈا میں منعقد ہونے والے ’ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی جہاں اس فلم کو بھرپور داد ملی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Saim Sadiq (@saim.sadiq)

فلم جوائے لینڈ کو صائم صادق نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ سرمد کھوسٹ اس فلم کے پروڈیوسر تھے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Saim Sadiq (@saim.sadiq)

فلم کی کاسٹ میں علی جونیجو، رستی فاروق، علینہ خان، ثروت گیلانی، سہیل سمیر، سلمان پیرزادہ اور ثانیہ سعید شامل ہیں۔
ملاقات (سینڈ سٹورم):
ملاقات (سینڈ سٹورم) 2021 میں ریلیز کی گئی مختصر دورانیے کی پاکستانی فلم ہے۔
ملاقات (سینڈ سٹورم) نامی یہ شارٹ فلم 2022 میں امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں منعقدہ ’ہالی شارٹس‘ اور ’فلکرز روڈ آئی لینڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں نمائش کے لیے پیش کی گئی جہاں اس نے ایوارڈ جیتا۔
’ہالی شارٹس‘ اور ’فلکرز روڈ آئی لینڈ انٹرنیشنل‘ فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے کے بعد اس شارٹ فلم نے اکیڈمی ایوارڈز کے لیے کوالیفائی کیا۔
مختصر فلم ملاقات (سینڈ سٹورم) کی کہانی کراچی میں رہنے والی زارا نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ورچوئل ریئلٹی یعنی انٹرنیٹ کے ذریعے کسی اجنبی لڑکے سے ملتی ہے۔
لڑکی اس لڑکے کو اپنے رقص کی ویڈیو بھیجتی ہے اور پھر وہ لڑکا اس لڑکی کی ویڈیو اپلوڈ کرکے اسے بلیک میل کرتا ہے۔
فلم کی کہانی 2009 میں مصر میں رہنے والی لڑکی غدیر احمد کے ساتھ  پیش آنے والے سچے واقعے پر مبنی ہے۔
سیماب گُل کی ہدایت کاری میں ملاقات (سینڈ سٹورم) کی کاسٹ میں حمزہ مشتاق، پریزے فاطمہ، عائشہ شعیب احمد اور نبیلہ خان شامل ہیں۔
مرڈر ٹَنگ:
مرڈر ٹنگ 2022 میں ریلیز کی گئی پاکستانی شارٹ فلم ہے جسے بین الاقوامی سطح پر نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
فلم مرڈر ٹنگ 2022 میں امریکہ میں منعقدہ میامی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔
شارٹ فلم مرڈر ٹنگ کی کہانی 1992 میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کیے گئے آپریشن اور پرتشدد واقعات کے گرد گھومتی ہے جس کے نتیجے میں ایک فیملی کا بیٹا گم ہوجاتا ہے۔
اس فلم کو علی سہیل جورا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
کلاشنکوف:
 کلاشنکوف 18 منٹ کے دورانیہ پر مبنی پاکستانی شارٹ فلم ہے۔
کلاشنکوف 2022 میں کانز فلم فیسٹیول میں جگہ بنانے والی واحد پاکستانی شارٹ فلم تھی۔
 یہ فلم پرتگال میں منعقدہ اوانکا فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی۔
فلم کی کہانی 1980 کے پاکستانی سنیما کی طرز پر بنائی گئی ہے۔
فلم کلاشنکوف مہروز امین نے بنائی ہے جبکہ اس کی مرکزی کاسٹ میں حمزہ غیور، عفیفہ شیخ، نادر سلطان اور میاں عزیز شامل ہیں۔

شیئر: