Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سکول بسوں کی آن لائن نگرانی  یکم فروری سے

آپریشنل کارڈ کے بغیر کوئی بس یا گاڑی سکول ٹرانسپورٹ میں استعمال نہیں ہوگی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ سکول بسوں کی آن لائن نگرانی (ٹریکنگ سسٹم ) کا نظام یکم فروری 2023 سے لاگو کیا جائے گا‘۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’آن لائن نگراں نظام لاگو کرنے سے ٹریفک خلاف ورزیاں کم ہوں گی۔ سکول بسیں مقررہ قوانین و ضوابط کی  پابندی بہتر شکل میں کریں گی اور سروس کا معیاراچھا ہوگا‘۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ پہلے مرحلے میں سکول بسوں کی نگرانی تین حوالوں سے کی جائے گی۔‘  
’ آپریشنل کارڈ کے بغیر کوئی بس یا گاڑی سکول ٹرانسپورٹ میں استعمال نہیں ہوگی۔ اس کی عدم  پابندی خلاف ورزی شمار ہوگی۔‘ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’زائد المیعاد آپریشنل کارڈ پر کوئی بھی بس یا گاڑی سکول ٹرانسپورٹ میں استعمال نہیں کی جاسکتی۔ اس کی پابندی نہ کرنے کو خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔‘ 
اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’سکول ٹرانسپورٹ سروس میں خاص ماڈل کی بسیں اور گاڑیاں ہی استعمال ہوں گی۔ اس سے زیادہ پرانے ماڈل کی گاڑی یا بس کا استعمال خلاف ورزی شمار ہوگا۔‘ 
اتھارٹی نے کہا کہ’ مستقبل میں اس قسم کی مزید خلاف ورزیوں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ اس حوالے سے بسوں اور گاڑیوں کی آن لائن نگرانی ہوگی۔‘ 

شیئر: