Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کی انشورنس فیس میں 30.1 فیصد اضافہ

گزشتہ  سال انشورڈ گاڑیوں کی مجموعی تعداد  7.360 ملین تھی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سال رواں  2022 کے دوران سعودی عرب میں گاڑیوں کی انشورنس فیس دوبارہ بڑھ گئی۔ صارفین میں بے چینی بڑھنے لگی۔
الوطن اخبار کے  مطابق دوسری سہ ماہی کے  دوران  17.9 فیصد اضافہ ہوا تھا جو تیسری سہ ماہی کے دوران بڑھ کر  30.1 فیصد تک پہنچ گیا۔
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے تیسری سہ ماہی کی رپورٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ ٹیکس اور زکوۃ کی رقم نکالنے کے بعد انشورنس کمپنیوں کو سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران 450 ملین ریال کی آمدنی ہوئی۔
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران ٹریفک حادثات پر انشورنس معاوضے 56.5 فیصد تک ادا کیے گئے۔ اس کی کل رقم 2.4 ارب ریال بنی۔ گزشتہ سال تیسری سہ ماہی کے دوران انشورنس کرانے والوں کو ٹریفک حادثات پر 1.6 ارب ریال ادا کیے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ  سال انشورڈ گاڑیوں کی مجموعی تعداد  7.360 ملین تھی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: