Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اُتر پردیش کی ثانیہ مرزا کے لیے انڈین فضائیہ کی پہلی مسلمان پائلٹ کا اعزاز

سنہ 2015 میں وزارت دفاع نے خواتین پائلٹس کو فضائیہ میں بھرتی کرنے کی منظوری دی تھی (فائل فوٹو: اے این آئی)
انڈیا کی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی ثانیہ مرزا نامی مسلمان لڑکی انڈین فضائیہ میں بطور پائلٹ کام کرنے والی پہلی مسلمان خاتون بن جائیں گے۔
اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق اتر پردیش کے گاؤں جاسووار سے تعلق رکھنے والی ثانیہ مرزا انڈین فضائیہ کی ریاست سے پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ہوں گی۔
ثانیہ مرزا کی والدہ کا کہنا ہے کہ ’وہ گاؤں میں رہنے والی ہر لڑکی کو متاثر کریں گی کہ وہ اپنے خواب پورے کرے۔‘
ان کے والد شاہد علی مرزا پور میں ٹی وی مکینک ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’بیٹی ہمیشہ سے آوانی چترویدی سے متاثر تھیں اور ان کی طرح بننا چاہتی تھیں۔‘
ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’میں فلائٹ لیفٹیننٹ آوانی چتریویدی سے متاثر تھی اور انہیں دیکھ کر میں نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں داخلہ لیا، میں امید کرتی ہوں کہ نوجوان نسل مجھ سے ایک نہ ایک دن متاثر ہو گی۔‘
انڈین ایکسپریس کے مطابق وزارت دفاع نے رواں برس انڈین فضائیہ میں خواتین پائلٹس کو تجرباتی سکیم کے تحت مستقل طور پر ملازمت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
سنہ 2015 میں وزارت دفاع نے خواتین پائلٹس کو فضائیہ میں بھرتی کرنے کی منظوری دی تھی۔

شیئر: