Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین اداکارہ تونیشا شرما نے ڈرامے کے سیٹ پر خودکشی کر لی

تونیشا شرما دبنگ تھری میں بھی کردار ادا کر چکی ہیں (فائل فوٹو: تونیشا شرما انسٹاگرام)
انڈین اداکارہ اور بالی وڈ فلم ’فتور‘ میں کردار ادا کرنے والی تونیشا شرما نے ایک ٹیلی ویژن شو کے سیٹ پر خود کشی کر لی۔
انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق اداکارہ کو ریاست مہاراشٹر کے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
ٹیلی ویژن پروگرام علی بابا داستان کابل میں ادکارہ شہزادی مریم کا کرداد ادا کر رہی تھیں۔
اے این آئی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کی کہ ’ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما نے ٹی وی سیریل کے سیٹ پر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ہے۔ انہیں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا ہے۔‘
تونیشا شرما نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی شو ’بھارت کا ویر پترا‘ میں اداکاری سے کیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ متعدد شوز جیسے کہ چاکرا ورتن اشوکا، گبر پونچ والا، شیر پنجاب اور مہاراجا رنجیت سنگھ کے علاوہ دیگر میں مختلف کردار ادا کر چکی ہیں۔
اس کے علاوہ 20 سالہ اداکارہ نے بالی وڈ فلموں میں بھی مختصر کردار ادا کیے، فلم فتور اور بار بار دیکھو میں وہ کم عمر کترینہ کیف کے روپ میں نظر آئیں۔
ان کے علاوہ وہ سلمان خان کی فلم ’دبنگ تھری‘ میں بھی کردار ادا کر چکی ہیں۔
اپنے مختصر کیریئر کے دوران تونیشا شرما نے کئی اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔
اپنی موت سے چند گھنٹے پہلے بھی تونیشا شرما نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ لگائی تھی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’جن میں جوش و جذبہ ہوتا ہے وہ نہیں رکتے۔‘

شیئر: