Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ایک گرام سونے کے نرخ 4.25 درھم تک بڑھ گئے

کرسمس پر زیورات کی طلب کے باعث مارکیٹوں میں سونے کے نرخ بڑھے ہیں( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایک گرام سونے کے نرخوں میں 3.25 سے 4.25 درھم تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی اور شارجہ میں 24 قیراط ایک گرام سونا 219 درہم تک پہنچ گیا جس میں 4.25 درہم کا اضافہ ہوا جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 202.75 درھم رہی اس میں 3.75 درہم اضافہ ہوا ہے۔
21 قیراط ایک گرام سونا 3.75 درھم اضافے کے بعد 196.25 درھم تک پہنچ گیا۔
18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 168.25 درہم رہی جس میں 3.25 درہم کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 
گولڈ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ کرسمس کے باعث زیورات کی طلب بڑھ جانے پر مارکیٹوں میں سونے کے نرخ بڑھے ہیں۔ 

شیئر: