Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجم سیٹھی کو لانے کے لیے پورا آئین ہی بدل ڈالا: رمیز راجہ

رمیز راجہ نے کہا کہ ’گھر بھیجنے کا بھی طور طریقہ ہوتا ہے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ بورڈ سابق چیئرمین رمیز راجہ نے عہدے سے ہٹنے کے بعد پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی تعیناتی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایک بندے نجم سیٹھی کو لانے کے لیے پورا آئین ہی بدل ڈالا گیا۔‘
پیر کو ٹوئٹر پر سوال و جواب کے ایک سیشن میں ان کا کہنا تھا کہ ’نجم سیٹھی کو کرکٹ سے لینا دینا کچھ نہیں، نہ کبھی بیٹ پکڑا۔ نجم سیٹھی چوہدراہٹ کے لیے پی سی بی آئے ہیں۔‘   
رمیز راجہ نے نجم سیٹھی کے حوالے سے کہا کہ ’رات کو 2:15 بجے ٹویٹ کر رہے تھے کہ رمیز راجہ باہر ہوگئے ہیں، مجھے مبارکباد دیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’گھر بھیجنے کا بھی طور طریقہ ہوتا ہے، چلتے ہوئے سیزن میں یہ اقدام کیا گیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کھیلے ہوئے لوگ تھے، عزت کے ساتھ بھیجا جاتا۔‘
سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ’ایسے لگا جیسے کوئی مسیحا آ گئے ہیں، کرکٹ کو کہاں سے کہاں لے جائیں گے۔ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلا ہوا ہوں، آپ کو چبھن ہوتی ہے۔‘
یہ کرکٹ کرکٹرز کی گیم ہے، پلینگ فلیڈ ہے۔ پاکستان کرکٹ میں لوگ باہر سے آ کر حملہ آور ہوتے ہیں۔‘

شیئر: