Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں بینک کے ذریعے ادا کرانے کا معاہدہ 

وزارت افرادی قوت نے ساما کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود نے چھوٹے اداروں کے ملکی اور غیرملکی ملازمین کو بینکوں کے ذریعے تنخواہ دلانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے سعودی سینٹرل بینک (ساما) کے ساتھ تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کے تحت مملکت کے چھوٹے اورانتہائی چھوٹے کاروباری اداروں کو اپنے ملازمین کی تنخواہیں بینکوں کے ذریعے ادا کرانے کی سہولت مہیا کی جائے گی۔
 ایسے ادارے جن کے ملازمین کی تعداد  49 سے کم ہو وہ بھی اپنے ملازمین کی تنخواہیں بینکوں کے ذریعے ادا کرنے کا اہتمام کریں۔ انہیں ’تحفظ محنتانہ‘ پروگرام میں شامل کیا جائے۔ بینک دو برس تک ان اداروں سے کوئی فیس نہیں لیں گے۔ 
معاہدے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ چھوٹے اور انتہائی چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے سعودیوں اورغیرملکیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی اوراس سلسلے میں وقت کی پابندی کی نگرانی ہو سکے۔

شیئر: