Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تفریح کےلیے جانے والے دوستوں پر آسمانی بجلی آ گری، ایک ہلاک، دو زخمی

تمام دوست کھانے سے فارغ ہونے کے بعد باتوں میں مصروف تھے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کی المخواہ کشمنری میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق  ہلاک ہونے والے نوجوان خالد الغامدی کے معمر والد نے بتایا کہ ’ان کا بیٹا موسم سے لطف اندوز ہونے کےلیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ تفریح کےلیے گیا جہاں انہوں نے کھانے کا پروگرام بنایا تھا۔‘ 
 ’ تمام دوست کھانے سے فارغ ہونے کے بعد تفریحی مقام پربیٹھے باتوں میں مصروف تھے کہ اچانک آسمانی بجلی ان پرآگری جس سے خالد الغامدی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 2 دوست زخمی ہوئے۔ 
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہلال الاحمر کی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔ مرنے والے نوجوان کی نعش سرد خانے میں رکھوا دی گئی۔ 
خالد الغامدی کے معمر والد نے بتایا کہ’ ان کا بیٹا حال ہی میں تعلیم مکمل کرکے فارغ ہوا تھا اور ملازمت کی تلاش میں تھا مگرشاید قدرت کو یہی منظورتھا۔‘ 

شیئر: