Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فلاحی ادارے سڑکوں کے کنارے نصب پرانے کپڑوں کے بکس ہٹالیں‘ 

قومی مرکز کا کہنا ہے کہ کئی فلاحی ادارے یہ کام پرمٹ لیے بغیر کررہے ہیں( فوٹو الوطن) 
بغیر منافع والے شعبے کے فروغ کے لیے قائم قومی مرکز نے فلاحی اداروں سے کہا ہے کہ ’وہ سڑکوں پر نصب پرانے کپڑوں کے تمام بکس ہٹالیں۔
الوطن اخبار کے مطابق  قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ فلاحی ادارے اپنے صدر دفاتر اور برانچوں کے باہر پرانے ملبوسات والے تمام بکس ہٹالیں جبکہ یہ مہم چلانے والی شاپ بھی بند کی جائیں۔
قومی مرکز نے فلاحی اداروں کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے وہ مقررہ قواعد و ضوابط کی  پابندی کریں۔ پرانے ملبوسات جمع کرنے کا دائرہ لائسنس ہولڈر فلاحی ادارے اپنے صدر دفاتر اور شاخوں تک محدود رکھیں۔ خلاف ورزی پر متعلقہ فلاحی ادارے کے خلاف  تادیبی کارروائی ہوگی۔ 
قومی مرکز نے پرانے ملبوسات کے بکس اٹھانے کی ہدایت ان رپورٹوں کے  تناظر میں دی ہے جن سے پتہ چلا تھا کہ بعض فلاحی ادارے خلاف قانون پرانے ملبوسات جمع کررہے ہیں اور متعدد دکانیں بھی اسی مقصد کے لیے بھی چلا رہے ہیں۔ کئی فلاحی ادارے ایسے بھی ہیں جو یہ کام پرمٹ لیے بغیر کررہے ہیں۔ 

شیئر: