Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آریان خان اور نورا فتحی کی تصویر وائرل، ’اننیا کا کیا؟‘

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’آریان خوش قسمت ہے۔‘ (فوٹو: مینز ایکس پی)
بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور بالی وُڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتحی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق آریان خان اور نورا فتحی کی وائرل تصاویر سے ان کے ڈیٹ کرنے کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔
حالیہ دنوں میں ایک خاتون مداح کی جانب سے دو تصاویر اپلوڈ کی گئی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں وہ (خاتون مداح) نورا فتحی کے ساتھ کھڑی ہیں اور دوسری تصویر میں آریان خان کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں تصاویر ایک ہی مقام پر لی گئی ہیں۔
جیسے ہی یہ تصاویر وائرل ہوئی سوشل میڈیا پر صارفین نے اس بات پر قیاس آرائی شروع کر دی کہ کہیں نورا فتحی اور آریان خان ایک دوسرے کو ڈیٹ تو نہیں کر رہے؟
اس سے پہلے بالی وُڈ اداکارہ اننیا پانڈے اور آریان خان کی ڈیٹنگ کی افواہیں بھی خوب پھیل چکی ہیں۔
آریان خان اور نورا فتحی کے بارے میں سوشل نیوز ایگریگیٹر ریڈٹ پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
ایک صارف نے تجسس بھرے انداز میں لکھا کہ ’اننیا کا کیا ہو گا؟‘
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’آریان خوش قسمت ہے۔‘
ایک صارف نے افواہوں کے بارے میں کہا کہ ’بھائی اگر دونوں کی اکٹھی تصاویر آئی ہیں تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ وہ ڈیٹ کر رہے ہیں، کچھ بھی سوچتے ہو۔‘

شیئر: