پاکستان نے کراچی کی جیل میں قید سینکٹروں کی تعداد میں افغان مہاجرین کو رہا کر دیا ہے جس میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گزشتہ ماہ کراچی کی پولیس نے متعدد چھاپوں کے دوران کم از کم 12 سو افغان شہریوں کو حراست میں لیا تھا جو درست سفری دستاویزات کے بغیر ملک میں داخل ہوئے تھے۔
دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانے نے بتایا کہ 524 افغان شہریوں کو رہا کیا گیا ہے جن میں 54 خواتین اور 97 بچے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ، ’متعدد شہری ہلاک‘Node ID: 730501
-
’افغانوں کے لیے صدمہ‘، طالبان کی شہزادہ ہیری کے بیان پر تنقیدNode ID: 732311
سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیل کے مرکزی گیٹ کے پیچھے بچے اور خواتین رہا ہونے کے انتظار میں کھڑے ہیں۔
جبکہ ایک اور ویڈیو میں افغان مردوں کو ایک بس میں بیٹھا کر واپس افغانستان بھجوایا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے کیے جانے والے ایک حالیہ سروے کے مطابق 13 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔
نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افغان شہریوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔
د کراچۍ له زندانونو څخه آزاد شوي افغانان هیواد ته د ستنیدو په حال کې؛
۱/۳ pic.twitter.com/cf24bLVyeH— Embassy of Afghanistan in Islamabad (@AfghanembassyI1) January 7, 2023