Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں پیر کو مکہ اور جدہ سمیت کون سے علاقے بارش کی زد میں

مکہ اور الجموم میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، جدہ، رابغ، طائف، الجوم، الکامل، خلیص، بحرۃ، اللیث، قنفذہ، العرضیات، اضم، میسان، الخرمہ، المویہ اور رنیہ میں پیر تک بارش کا امکان ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’بارش کی شروعات درمیانے درجے سے ہوگی اور موسلا دھار کی شکل اختیار کرلے گی‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ مکہ ریجن کے علاوہ ریاض ریجن کی 5 کمشنریوں اور مدینہ منورہ کی دو کمشنریوں میں پیر کی دوپہر دو بجے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے‘۔
’ تبوک ریجن پیر کو صبح دس بجے تک بارش کی زد میں رہے گا‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ مکہ مکرمہ اور الجموم میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی‘۔ 
محکمہ شہری دفاع نے سعودی شہریوں اور غیرملکیوں سے اپیل کی کہ’ وہ بارش کے  حوالے سے احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔ وادیوں سے دور رہیں۔ برساتی نالوں کے قریب نہ جائیں۔۔ ڈیمز کا رخ نہ کریں۔ پانی سے بھرے نشیبی مقامات، بجلی کے کھمبوں اور الیکٹرانک رومز سے دور رہیں۔‘ 

شیئر: