Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر یورینیئم کا بیگ پاکستان سے برطانیہ پہنچا تھا‘

پولیس نے کہا ہے کہ یورینیم کا بیگ معمول کی تلاشی کی دوران پکڑا گیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ 29 دسمبر کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ یورینیم کی تھوڑی سی مقدارپر پکڑی گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ اس سے براہ راست کوئی خطرہ نہیں ہے۔
برطانوی اخبار ’دا سن‘ کے مطابق ’یہ یورینیئم پاکستان سے عمان کے راستے ایک پرواز کے ذریعے برطانیہ پہنچا تھا۔‘
لندن کی پولیس کے انسداد دہشت گردی کے کمانڈ کے سربراہ رچرڈ سمتھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورینیم کا بیگ معمول کی تلاشی کی دوران پکڑا گیا ہے۔ یہ انتہائی کم مقدار میں ہے اور ماہرین نے اس کا جائزہ لیا ہے۔
رچرڈ سمتھ کے مطابق تحقیقات جاری ہے اوراب تک کی تحقیقات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس سے براہ راست کوئی خطرہ نہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس سلسلے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
فی الحال اس معاملے پر ہیتھرو ایئرپورٹ نے تبصرہ نہیں کیا۔
یورینیم توانائی پیدا کرنے اور سائنسی مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتی ہے اور جوہری ہتھیاروں کے بنانے میں ایک اہم جز ہے۔

شیئر: