Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں مختلف اسامیوں پر سعودائزیشن کا نیا فیصلہ

’تمام ریستوران ملازمین کی تعداد کے حساب سے 40 فیصد سعودی شہری ہوں گے‘ ( فوٹو:اے ایف پی)
وزارت ہیومن ریسورسز نے مدینہ میں مختلف اسامیوں میں سعودائزیشن کا نیا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودائزیشن کی شرح کو بڑھانے کے لیے  جغرافیائی سطح پر مقامی نوجوانوں کو ملازمت کے نئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
فیصلے کے مطابق مدینہ کے تمام ریستورانوں میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد کے حساب سے 40 فیصد سعودی شہری ہوں گے۔
ان ریستورانوں کا محل وقوع الگ سے ہو، کسی تجارتی مرکز میں ہو یا کسی شاپنگ مال میں، سب پر فیصلے کا انطباق ہوگا۔
اسی طرح تمام کافی شاپس خواہ وہ الگ سے قائم ہوں یا تجارتی مراکز کے اندر ہوں یا شاپنگ مالز میں ، ان میں 50 فیصد ملازمین سعودی ہوں گے۔
وزارت نے غذائی اشیا فروخت کرنے والی تمام دکانوں میں بھی 50 فیصد سعودی شہری بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’استثنی کی صورت  صفائی کارکن، سامان لانے اور لے جانے کے علاوہ گودام سے سٹور میں سامان سجانے والے کارکنوں کو ہے، ان  غیر ملکی ملازمین  تاہم ان کی تعداد کل ملازمین سے 20 فیصد نہیں ہوگی جبکہ ان کارکنوں کو یکساں یونیفارم پہنا جائے گا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ ریجن میں مارکیٹنگ اور سیلز کے علاوہ کیشیئر کی اسامی پر 40 فیصد سعودی شہری ہوں گے‘۔
وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ ’فیصلے پر نفاذ 180 دن کے بعد ہوگا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’فیصلے پر عمل کرنے والے تجارتی اداروں کو مراعات کے علاوہ سعودی ملازمین کو مناسب تربیت بھی فراہم کی جائے گی‘۔

شیئر: