Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین اداکارہ راکھی ساونت کا قبول اسلام، نام بھی تبدیل کر لیا

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے اپنے نام کی تبدیلی کی بھی تصدیق کر دی ہے۔ (فوٹو: انسٹا گرام)
انڈین اداکارہ اور ٹی وی سٹار راکھی ساونت نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے عادل خان درانی نامی اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے راکھی ساونت فاطمہ رکھ لیا ہے۔
دوسری جانب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر راکھی ساونت نے اپنے نکاح کی تصدیق کر دی ہے۔
راکھی ساونت نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ ’بالآخر میں بہت خوش اور پرجوش ہوں اور اپنے پیار سے شادی کر رہی ہوں۔‘
انسٹاگرام پر شوبز کے اکاؤنٹ ٹیلی ٹاک انڈیا نے راکھی ساونت اور ان کے شوہر کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اسلام قبول کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں راکھی ساونت کو کلمہ پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے اپنے نام کی تبدیلی کی بھی تصدیق کر دی ہے۔
میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کے نکاح نامے پر گذشتہ سال کی تاریخ درج ہے لہذا گمان یہ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے شادی گزشتہ سال ہی کر لی تھی لیکن اس کا اعلان اب کیا ہے۔
 

شیئر: