Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں 800 ہیکٹر رقبے پر دو لاکھ سے زیادہ سنترے کے درخت

سعودی عرب میں العلا کی وادیاں اور میدانی علاقے قدیم زمانے سےعصر حاضر تک سنترے کے باغات کے لیے مشہور ہیں۔ یہاں 800 ہیکٹر رقبے پر دو لاکھ سے زیادہ سنترے کے درخت لگے ہوئے ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق العلا کی وادیوں اور میدانی علاقوں میں نخلستانوں کے بعد سب سے زیادہ سنترے کے باغات ہیں۔
یہاں سالانہ پندرہ ہزار ٹن سنترے پیدا ہورہے ہیں جو مملکت کی کل پیداوار کا 30 فیصد ہیں۔
العلا رائل کمیشن نے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ یہاں سنترے کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ ان میں  برتقال اور یوسفی قابل ذکر ہیں۔ 

العلا کمشنری ہر سنترے، لیموں اور گریپ فروٹ فیسٹول لگاتی ہے(فوٹو ایس پی اے)

العلا میں لیموں بھی کئی قسم کے پیدا ہورہے ہیں۔ یہاں گریپ فروٹ کی پیداوار بھی اچھی ہے۔ 
العلا کمشنری ہر سال رائل کمیشن کے سائبان تلے سنترے، لیموں اور گریپ فروٹ فیسٹول لگاتی ہے۔
یہ فیسٹول موسم سرما کی تقریبات کے دوران منعقد کیا جاتا ہے۔ کاشتکاروں کو اپنی پیداوار کی مارکیٹنگ کا اچھا موقع ملتا ہے۔ اس سے سالانہ آمدنی 75 ملین ریال کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ 

شیئر: