Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں برس کون کون سے انڈین شوبز سٹارز کی شادی متوقع ہے؟

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی 2021 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں (فائل فوٹو: سدھارتھ ملہوترا انسٹاگرام)
ٹی وی اور فلمی ستاروں کی شادی ہمیشہ سے ہی ایک اہم اور دلچسپ موضوع رہا ہے۔
رواں سال بھی کئی شوبز سٹارز کی شادی متوقع ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق 21 تا 23 جنوری کے درمیان انڈین کرکٹر کے ایل راہُل اور سنیل شیٹی کی بیٹی عطیہ شیٹی شادی کرنے والے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by KL Rahul (@klrahul)

آئیے جانتے ہیں کہ ان دونوں کے علاوہ اور کون سے انڈین شوبز سٹارز رواں سال ایک دوسرے کو زندگی کا ہم سفر بنا سکتے ہیں۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی 2021 سے مبینہ طور پر ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
میڈیا کی اطلاعات کے مطابق دونوں فلمی ستارے فروری کے پہلے ہفتے میں راجستھان میں شادی کرنے والے ہیں۔
سدھارتھ اور کیارا کی شادی کی ایک تقریب نئی دہلی جبکہ ایک ممبئی میں بھی ہوگی۔
ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا
ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور بالی وُڈ کا مشہور جوڑا ہیں جو گذشتہ کئی برسوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
دونوں سپرسٹارز کی شادی کے بارے میں 2022 میں امید کی جا رہی تھی تاہم رواں سال مداح ان دونوں کو شادی کرتا دیکھ سکتے ہیں۔
راکل پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی
جیکی بھگنانی اور راکل پریت سنگھ نے 2022 کے آغاز میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد یہ جوڑا اکثر اکٹھا نظر آتا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Chhatriwali (@rakulpreet)

گذشتہ سال جب دونوں سے 2023 میں شادی کا پوچھا گیا تو اس کے جواب میں راکل پریت سنگھ نے مذاق میں ’سب بکواس‘ کہا تھا، تاہم رواں سال یہ دونوں بھی شادی کا لڈو کھا سکتے ہیں۔
تیجسوی پرکاش اور کرن کندرا
تیجران کے نام سے مشہور تیجسوی پرکاش اور کرن کندرا انڈین ٹی وی انڈسٹری کا مشہور جوڑا ہے۔
ان کے بارے میں خبریں آرہی ہیں کہ یہ دونوں 2023 میں زندگی کا اہم فیصلہ کرنے والے ہیں۔
تیجسوی اور کرن بگ باس کے سیزن 15 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
ودیوت جاموال اور نندیتا ماہتانی
اداکار ودیوت جاموال اور فیشن ڈیزائنر نندیتا ماہتانی نے 2021 میں منگنی کی تھی جس کے بعد 2023 میں ان کی شادی کی امید کی جا رہی ہے، تاہم دونوں ستاروں کی جانب سے ابھی تک تصدیق سامنے نہیں آئی۔
 

 

شیئر: