Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں فلسطینی اور شامی پناہ گزینوں میں گرم ملبوسات کےلیے کوپن تقسیم

پناہ گزینوں اور ضرورت مند لبنانیوں میں 1046 کوپن تقسیم کیے گئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے لبنان میں شامی پناہ گزینوں اور نادار لبنانیوں میں موسم سرما کے ملبوسات کےلیے کوپن تقسیم کرائے ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے زغرتا، الکورۃ، المنیہ اور الشوف علاقوں میں شامی و فلسطینی پناہ گزینوں اور ضرورت مند لبنانی باشندوں کو سردی سے بچاؤ کا سامان فراہم کرنے کے لیے کوپن دیے۔ یہ کام جبل لبنان میں الزکاۃ فنڈ کے تعاون سے کیا گیا ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے سردی سے بچاؤ کے لیے سامان  فراہم کرنے کے بجائے فلسطینیِ، شامی پناہ گزینوں اور ضرورت مند لبنانیوں کو 1046 کوپن تقسیم کیے تاکہ وہ اپنی مرضی اور پسند سے سردی سے بچاؤ والے ملبوسات کا انتخاب کرسکیں۔ 

یہ کام جبل لبنان میں الزکاۃ فنڈ کے تعاون سے کیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز کے تحت کلینکس نے 2022 کے دوران اردن کے الزعتری کیمپ میں ایک لاکھ 36 ہزار سے زیادہ شامی پناہ گزینوں کو طبی معائنے اور علاج معالجے کی سہولیات مہیا کیں۔ 
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز الزعتری کیمپ میں شامی پناہ گزینوں کو علاج معالجے کی سہولتیں مستقل بنیادوں پر فراہم کررہا ہے۔ لاعلاج امراض میں مبتلا افراد کا علاج کرایا جارہا ہے۔ انہیں مستقل بنیادوں پر ادویہ کی ضرورت ہوتی ہے جس کا باقاعدہ انتظام کیا جارہا ہے۔ 

شیئر: