Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابراعظم پر ’ذاتی نوعیت کے بے بنیاد الزامات‘ نظرانداز کریں: پی سی بی

سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے خلاف چند گھنٹوں سے ٹرینڈ چل رہا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ’بے بنیاد الزامات قسم کے ذاتی نوعیت کے الزامات‘ لگائے گئے ہیں۔
منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے میڈیا پارٹنر ‘فوکس کرکٹ‘ کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔
پی سی بی نے اپنے ٹویٹ میں ’فاکس کرکٹ‘ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے میڈیا پارٹنر ہوتے ہوئے آپ کو ایسے کھوکھلے اور ذاتی نوعیت کے الزامات کو نظرانداز کرنا چاہیے تھا جن کا جواب دینا خود بابر اعظم نے بھی ضروری نہیں سمجھا۔‘
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے خلاف چند گھنٹوں سے ٹرینڈ چل رہا تھا اور کچھ صارفین دعویٰ کر رہے تھے بابر اعظم نے کسی خاتون کو غیرمناسب پیغامات بھیجے ہیں۔

کچھ ایسے سکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بابراعظم کسی خاتون کے ساتھ ویڈیو چیٹ کر رہے ہیں۔

شیئر: