Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کوئی پچھتاوا نہیں‘ سرفراز کو چار سال بعد کھلانے کے سوال پر بابر اعظم کا جواب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پیر کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں نائب کپتان شان مسعود کی  پلیئنگ الیون میں شمولیت کے بارے میں کوئی واضح جواب نہیں دے سکے۔
سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں جب صحافی کی جانب سے نائب کپتان شان مسعود کے بارے میں سوال کیا گیا تو بابر اعظم نے کہا کہ ’میرے خیال سے ابھی کسی انفرادی کھلاڑی پر بات نہیں کر سکتے، میں نے ابھی وکٹ نہیں دیکھی، کوشش کریں گے کہ بہترین گیارہ رکنی ٹیم کھیلائیں۔‘
ون ڈے ٹیم کے بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ 'وائٹ بال پچھلے سال اچھی گئی ہے، ہم نے 90 سے 95 فیصد میچ جیتے ہیں، ون ڈے ایک مختلف فارمیٹ ہے، کوشش کریں گے کہ اس میں جلدی ڈھل جائیں۔‘

کین ولیمسن نے کہا کہ میرے خیال سے ہر فارمیٹ کی مختلف حکمت عملی ہے، ہم یہاں پہلی بار ون ڈے کھیل رہے ہیں۔ (فوٹو: کین ولیمسن)

سیریز کے بارے میں کپتان کہتے ہیں کہ 'کافی نئے چہرے آئے ہیں، ہماری کافی اچھی بولنگ رہی ہے، وائٹ بال میں اچھی بولنگ کرتے آئے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ نئے سال کی نئی سیریز اچھے طریقے سے شروع کریں۔‘
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے ون ڈے سکواڈ میں نہ ہونے کے معاملے پر بابر اعظم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے انتظار کیا لیکن ہمت نہیں ہاری، وہ اپنی لگن سے ٹریننگ اور وکٹ کیپنگ کرتے رہے ہیں، انہوں نے مشکل وقت میں بیٹنگ کی اور ٹیم کو مشکل سے نکالا، یہی بڑے کھلاڑی کی نشانی ہوتی ہے۔‘
سرفراز احمد کو چار سال بعد ٹیسٹ میچ کھلانے پر انہوں نے کہا کہ 'مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔'
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'پاکستان بہت مضبوط ٹیم ہے، انہیں قدرتی طور پر ان کنڈیشنز کا بخوبی علم ہے، ہم نے بطور ٹیم کرکٹ پر توجہ رکھنی ہے، ہمارے ہوم سیزن میں پچھلی سیریز بارش سے متاثر ہوگئی تھی، امید ہے یہاں ایسا نہیں ہوگا۔'
ون ڈے فارمیٹ میں حکمت عملی کے بارے میں کین ولیمسن نے کہا کہ 'میرے خیال سے ہر فارمیٹ کی مختلف حکمت عملی ہے، ہم یہاں پہلی بار ون ڈے کھیل رہے ہیں، ہم اپنے پلان پر عمل کریں گے، پاکستانی ٹیم کافی مضبوط ہے، ان کے خلاف کھیلنا مشکل چیلنج ہوگا۔'
ون ڈے سیریز سے باہر ہونے والے کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری کے بارے میں کپتان کہتے ہیں کہ 'ابھی ان کی جگہ کسی کو شامل نہیں کیا گیا۔'

شیئر: