ریاض سیزن کے وزٹروں کی تعداد 12 ملین سے تجاوز
جمعرات 19 جنوری 2023 11:38
’یہ مشرق وسطی کا سب سے بڑا تفریحی اور سیاحتی ایونٹ ہے جس میں 15 سے زیادہ مختلف زون ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کے وزٹروں کی تعداد 12 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کا آغاز تین ماہ پہلے ہوا تھا‘۔
ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن مشرق وسطی کا سب سے بڑا تفریحی اور سیاحتی ایونٹ ہے جس میں 15 سے زیادہ مختلف زون ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن میں بعض زونز میں داخلہ مفت ہے جبکہ بعض میں ٹکٹ رکھی گئی ہے‘۔
’بولیورڈ ، ونٹرنڈر لینڈ، مربع8، ریاض سکائی وہ علاقے ہیں جہاں زائرین کو پیشگی ٹکٹ کی ضرورت ہے جبکہ سویدی پارک، سوق الزل اور زمان ولیج ایسے زون ہیں جہاں داخلہ مفت ہے‘۔
’ریاض سیزن میں 108 مختلف سرگرمیاں ہیں، 150 سے زیادہ فنی ایکٹیوٹیز ہیں جبکہ 65 دن تک جاری رہنے والی آتش بازی بھی شامل ہے‘۔