ارجنٹائن: لیونل میسی کی ’پیدائش میں 700 فیصد اضافہ‘
ارجنٹائن: لیونل میسی کی ’پیدائش میں 700 فیصد اضافہ‘
جمعرات 5 جنوری 2023 18:33
دسمبر میں یہاں پیدا ہونے والے 49 بچوں کے نام میسی سے منسوب کئے گئے۔ فوٹو عرب نیوز
ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کو تاریخ میں تیسری بار فیفا ورلڈ کپ چیمپئن بننے میں مدد کرنے والے کپتان لیونل میسی اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ارجنٹائن میں ان دنوں ہر کوئی لیونل میسی بننا چاہتا ہے اور اپنے اس معروف ہیرو کے نام سے پکارا جانا چاہتا ہےاور پیدا ہونے والے اکثر بچوں کا نام لیونل سے منسوب کیا جا رہا ہے۔
قطرمیں ہونے والے فیفا ورلڈ کے فائنل میں گزشتہ ماہ ارجنٹائن نے فرانس کو شکست دے کر فتح کی ٹرافی اپنے نام کر لی تھی۔
ارجنٹائن کے صوبے سنٹافی میں سول رجسٹری کے دفتر نے گزشتہ ہفتے پیدا ہونے والے بچوں میں لیونل یا لیونیلا کے نام میں 700 فیصد اضافے کا انکشاف کیا ہے۔
ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی سنٹافی ریجن کے شہر روزاریو میں 24 جون1987 کو ارجنٹائن کے شہر پیدا ہوئے تھے۔
رجسٹریشن آفس کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر2022 تک اس صوبے میں نئے پیدا ہونے والے بچے لیونل یا لیونیلا کے ناموں کے لیے تقریباً چھ بچے ماہانہ رجسٹر ہوتے تھے۔
نومبر میں فٹبال ورلڈ کپ کے آغازسے پہلے ہی ارجنٹائن میں قومی ٹیم کے کپتان کے اعزاز میں اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں اس نام کے یہ اعداد و شمار بڑھنے لگے اس نام کی رجسٹریشن 32 تک پہنچ گئی۔
ورلڈ کپ کے فائنل کے مہینے دسمبر 2022 میں میسی کے آبائی صوبے میں پیدا ہونے والے ایسے بچوں کی تعداد 49 رہی جن کی لیونل یا لیونیلا کے نام سے رجسٹریشنز ہوئیں اور یہ اضافہ ستمبر کے مقابلے میں 700 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ اعداد وشمار کے مطابق نومولود میں سے 22 کا تعلق میسی کے آبائی شہر روزاریوں سے جب کہ 20 کا تعلق سینٹافی سے اور سات کا تعلق دیگرعلاقوں سے ہے۔
قبل ازیں 2014 میں روزاریو شہرکے حکام نے مبینہ طور پر والدین کو بچوں کا نام 'میسی' رکھنے پر پابندی عائد کر دی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ صرف ایک ہی نام مردم شماری کے کارکنوں کے لیے سر درد کا باعث بنے گا۔