Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر19 ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان منگل کے روز سپر سِکس میں اپنا آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ (فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر)
 جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پیر کے روز سپر سِکس مرحلے کے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20  اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔
آئرلینڈ کی جانب سے اینابیل سکوائرز نے 55 اور زارا کریگ نے 17 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے انوشا ناصر اور  ردا اسلم نے دو دو جب کہ ماہنور آفتاب اور عریشا نور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
114  رنز کا ہدف پاکستانی بیٹرز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17.3 اوورز میں ہی حاصل کر لی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سیدہ عروب شاہ نے 35، ایمان فاطمہ نے 25 اور وردا یوسف نے 24 رنز بنائے۔
ایونٹ میں ابھی تک پاکستان نے چار میچز کھیلے ہیں جس میں گرین شرٹس کو تین میچز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
اس سے پہلے گرین شرٹس نے زمبابوے کو 10 اور روانڈا کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا جب کہ انگلینڈ کے ہاتھوں انہیں 53 رنز سے شکست ہوگئی تھی۔
 اگر پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو گروپ ٹو میں پاکستان چھ پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے نیچے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان منگل کے روز سپر سِکس میں اپنا آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
 اگر اس میچ میں گرین شرٹس کو کامیابی ملتی ہے تو ان کے لیے سیمی فائنل کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

شیئر: