Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس، تحقیقات آگے بڑھانے کے طریقہ کار پرغور

  اسلام آباد..پانامہ کیس پر جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں تحقیقات کو آگے بڑھانے کے طریقہ کار پرغور کیا گیا۔ جے آئی ٹی اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا ء نے کی۔ نیب کے ڈائریکٹر عرفان منگی بیرون ملک ہونے کے باعث شریک نہیں ہوسکے۔ دیگر شرکا میں اسٹیٹ بینک کے عامر عزیز، ایس ای سی پی کے بلال رسول، آئی ایس آئی کے بریگیڈ یئر نعمان سعید اور ایم آئی کے بریگیڈ یئر کامران خورشید شامل تھے۔ اجلاس کے دوران پانا مہ تحقیقات کو آگے بڑھانے کے طریقہ کار پرغور کیاگیا۔ذرائع کے مطابق طریقہ کارطے ہونے کے بعد نواز شریف کے بچوں کو نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

 

شیئر: