Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی حفاظت اور خوشحالی اللہ کے ذمے ہے: اسحاق ڈار

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ’جب ہماری حکومت آئی تو اسے بہت سے چیلنجز ملے تھے۔ پاکستان پانچ سالہ ایڈونچر کی سزا بھگت رہا ہے۔‘
جمعے کو اسلام آباد میں گرین لائن ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ’اللہ نے پاکستان دنیا میں رہنے کے لیے قائم کیا ہے۔ اللہ نے اس کو بنایا ہے تو اس کی حفاظت، اس کی ترقی اور خوشحالی بھی اللہ کے ذمے ہے۔‘
’وزیراعظم بہادر ہیں کہ وہ تباہ حال ملک کو دلدل سے نکالنے کو شش کر رہے ہیں۔ ہم 2016 کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو گئے تھے مگر اس کے بعد بننے والے حالات کی وجہ سے آج 47 ویں نمبر پر ہیں۔‘
وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق ’پوری طرح تفتیش ہونی چاہیے کہ کون سی غلطیاں ہوئیں کہ دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی پیشین گوئی کے باوجود آج ہم دنیا کی 47 ویں معیشت بن چکے ہیں۔‘
’سوچیں کہ پاکستان کہاں تھا اور کیا ہوا۔ پانامہ ڈرامہ اور مسلم لیگ ن کو فارغ کیے جانے کی وجہ سے آج ہم دنیا کے پریمیئم کلب جی 20 کا ممبر بننے کے بجائے معاشی طور پر 47 ویں نمبر پر ہیں۔‘
انہوں ںے ملک کی معاشی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’جو ہو رہا ہے یہ اس حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ ماضی میں جو ہوا اس کا نتیجہ ہے۔‘

شیئر: