Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں جبل الاسود روڈ تودے گرنے سے بند 

پورا علاقہ ریجن کی دیگر کمشنریوں اور قریوں سے کٹ گیا (فوٹو: سکرین شاٹ العربیہ)
سعودی عرب کے جازان ریجن کی الریث کمشنری میں الجبل الاسود تحصیل روڈ  تودے گرنے سے بند ہوگئی۔ گزرنے والی گاڑیاں معجزاتی طور پرمحفوظ رہیں۔ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق الجبل الاسود روڈ چوبیس گھنٹے مصروف رہتا ہے۔ یہ علاقے کا  واحد بڑا روڈ ہے اس کے بند ہونے سے پورا علاقہ ریجن کی دیگر کمشنریوں اور قریوں سے کٹ گیا۔ 
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اتوار کو تودے گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔اگر ہنگامی بنیادوں پر روڈ کلیئر نہ کی گئی تو صورتحال سنگین ہوجائے گی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس مقام پر چٹانیں گری ہیں وہاں سے گزرنے والی گاڑیاں آخری لمحے میں معجزاتی طور پر محفوظ رہیں اور وہ تیزی سے وہاں سے گزر گئیں۔ کئی گاڑیاں ریورس لے کر پیچھے گئیں۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

شیئر: