Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے چیک کے صدر کو مبارکباد

’سعودی قیادت نے چیک صدر کو تہنیتی پیغامات روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چیک کے صدرپیٹر ویالا کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے چیک صدر کو تہنیتی پیغامات روانہ کئے ہیں۔
شاہ سلمان نے چیک صدر کو اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم آپ کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کامیابی کی امید رکھتے ہیں‘۔
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’ہمیں امید ہے کہ آپ کی قیادت ملک اور قوم کے لیے بہتر ہوگی اور آپ کا ملک ترقی کی منزلیں طے کرے گا‘۔
اسی طرح کا مکتوب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے بھی روانہ کیا گیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’صدارتی انتخابات میں آپ کی کامیابی پر ہمیں خوشی ہے‘۔
’ہم امید رکھتے ہیں آپ کی قیادت میں ملک ترقی اور کامیابی حاصل کرے گا‘۔
 

شیئر: