Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ یکم فروری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے کی جانب سے جاری کردہ کرنسی ایکسچینج ریٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قدر 268.83 روپے رہی۔ 
بدھ یکم فروی کو انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 71.64، اماراتی درہم 73.18، کویتی دینار 880.65، عمانی ریال 699.16، بحرینی دینار 713.11 اور قطری ریال کی قدر 73.39 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 331.15 اور یورو کی قدر 292.64 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 270 اور قیمت فروخت 272.7، سعودی ریال کی قیمت خرید 70.5 اور قیمت فروخت 71.2 ریکارڈ کی گئی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 326 اور قیمت فروخت 329.25 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید  72.5 اور قیمت فروخت 73.2 روپے رہی۔

شیئر: