Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میری شادی خطرے میں ہے،‘ راکھی ساونت کیوں رو پڑیں؟

راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ’مجھے میری شادی بچانی ہے۔ شادی کوئی مذاق نہیں ہے۔‘ (فوٹو: فیس بک/راکھی ساونت)
گذشتہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی انڈین اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ان کی شادی خطرے میں ہے۔
رواں سال جنوری میں راکھی ساونت نے عادل خان درانی نامی کاروباری شخصیت سے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔
راکھی ساونت کی نکاح کے وقت کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں کلمہ پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد انڈین میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ انہوں نے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی ویب سائٹ پر موجود ایک ویڈیو میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ’میں ڈسٹرب ہوں میں بہت زیادہ۔ میری شادی خطرے میں ہے۔‘
راکھی ساونت نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی شادی کو کیا خطرات لاحق ہیں لیکن اُن کا کہنا تھا کہ ’میں ابھی آپ کو کچھ نہیں بتا سکتی، وقت آنے پر سب سامنے آجائے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ’مجھے میری شادی بچانی ہے۔ شادی کوئی مذاق نہیں ہے۔‘
’اگر میری شادی شدہ زندگی خراب ہوئی تو جو جو ملوث ہیں ان کو نہیں چھوڑوں گی۔ ‘
خیال رہے رواں سال 28 جنوری کو راکھی ساونت کی والدہ کینسر کے باعث انتقال کر گئیں تھیں۔
گذشتہ ہفتے ماڈل گرل شرلِین چوپڑا کی شکایت پر ممبئی کی مقامی پولیس نے راکھی ساونت کو حراست میں لے لیا تھا۔
شرلِین چوپڑا نے راکھی ساونت پر ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر کو وائرل کرنے کا الزام لگایا جس کے بعد راکھی ساونت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 354 اے، 509، 504 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت راکھی ساونت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان کچھ عرصے سے جھگڑا چل رہا ہے۔ گذشتہ سال نومبر میں بھی راکھی ساونت اور شرلِین چوپڑا نے ایک دوسرے پر قابل اعتراض زبان کے استعمال کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے۔

شیئر: